سوات (سوات نیوز)مولانا قاری محبوب احمد نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کی کورونا وائرس سے متعلق خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وبائی حالات میں ہمیں چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں، اپنی گناہوں کی معافی مانگیں اور زیادہ سے زیادہ استغفار پڑھیں اس کے ساتھ ہی حضرت یونسؑ کی جو دعا ہے ”لاالہ الا أنتَ سُبحَانکَ انی کنتُ من الظالمین“روزانہ 100 مرتبہ صبح وشام پڑھیں روزانہ 70 مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھنا چاہئے کیونکہ سورۃ فاتحہ سے انسان کی قوت مدافعت (Imunity System) مضبوط ہوتی ہے اور صبح وشام یہ دعا بھی تین مرتبہ پڑھنی چاہئے ”بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمیہ شییئ فی الارضِ ولا فی السماء وھو السمیعُ العلیم“ تاہم اسی کے ساتھ ساتھ ہمیں تمام حفاظتی تدابیر بھی اپنانا چاہئے اور صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نماز کے دوران ایسی حالات میں ماسک پہننا کوئی بری بات نہیں ہے اللہ تعالیٰ کی ذکر میں کوئی گناہ بھی نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں ہمیں چاہئے کہ اپنے زکواۃ و صدقات غریبوں کو دے دیں حدیث میں ہے کہ صدقہ مصیبتوں کو رفع کرتی ہے ان حالات میں اگر زکواۃ وقت سے پہلے بھی دی جائے تو اس میں کوئی گناہ نہیں ہے لیکن زکواۃ اس طریقے سے دی جائے کہ اس میں وصول کنندگان کی کوئی تذلیل نہ ہو ضروری نہیں ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ یہ زکواۃ کی رقم ہے اور غریب کی سب سے بہترین مدد یہ ہے کہ اس کے ساتھ مالی معاونت کی جائے۔
827 total views, no views today



