سوات(سوات نیوز)سوا ت کے ضلعی انتظامیہ نے نئے ہدایات جاری کردیئے ہیں ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل سے مینگورہ شہر کا بازار دن صبح دس بجے سے لیکر سہ 3 بجے تک کھلی رہے گی ، اور سبزی ، ،میڈیکل سٹور، کریانہ ، اٹا، گھی ،چینی کے دکانیں کھلیں گی باقی بند رہیں گی ،جبکہ پرائیویٹ گاڑی صرف دوافراد کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی ، اگر تین افراد ہونگے تو گاڑی کو واپس کی جائے گی ، یہ بھی ہدایات ہیں کہ بچے اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد سفر نہیں کرسکیں گے، صرف ایمرجنسی کی صورت میں صرف کرینگے، اس علاوہ جو بچے گراونڈز میں کھیلیں گے ان کے والدین کو گرفتار کیا جائیگا، جبکہ اج بھی پانچ افراد کو گرفتار کیا گیاہے جن کے بچے کھیل رہے تھے،
اس کے علاوہ بازار میں خریداری کرنے والے افراد ایک دوسرے سے فاصلہ بھی رکھیں گے، انتظامیہ کے مطابق گلی کوچوں میں بھی بچوں اور عام لوگوں کی امدورفت اور بیٹھنے پر پابندی ہوگی، جبکہ مساجد میں باجماعت نماز اداکرنے پر بھی سخت پابندی عائد کی گئی ہے، مساجد کے سامنے سول ڈیفنس کے افراد پرامن طریقے سے لوگوں کو مسجد سے واپس گھروں میں بیھجے گیں، ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کریں۔
862 total views, no views today



