سوات(سوات نیوز)تحصیل بحرین کے گاوں اریانئی میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت انے کے بعد محکمہ صحت کی سفارش پر ڈی سی سوات نے بحرین تحصیل کو 16 گھنٹوں تک کیلئے کورنٹائن قراردیدیا ہے، ڈی سی سوات نے تحصیل انتظامیہ کو اگلے 16 گھنٹوں تک بحرین سے نکلنے والے ہر شخص پر پابندی لگادی ہے کہ کوئی بھی شخص گاڑی تحصیل بحرین سے نہ نکلنے پائیں، یہ احکامات بحرین بازار سے کالام اتروڑ تک ہیں ، جبکہ بحرین گریڈ سے لوئر سوات کی طرف یہ احکامات نہیں ہیں، انتظامیہ کے مطابق مزید اریانئی گاوں سے مزید 19 افراد کی ٹیسٹ پشاور بھجوادی ہیں جبکہ ان کے رپورٹ واپس موصول ہوجائین گے تو پھر اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائیگا ، ضلعی انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ تحصیل انتطامیہ کیساتھ تعاون کریں ۔
1,387 total views, no views today



