سوات(سوات نیوز)ضلع سوات کے تحصیل مٹہ کے گاوں بہا میں سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم کے مطابق سوات کے تحصیل مٹہ کے گاوں بہا میں سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس میں چار خواتین اور تین مرد شامل ہیں، ان تمام افراد کو محکمہ صحت نے اپنے اپنے گھروں میں کورنٹائن قرار دیدیا گیا ہے، ڈی سی سوات کے مطابق پورے یونین کونسل بہا، چپریال کو کورنٹائن قراردیدیا گیا ہے، اور وہاں پر لوگوں کو گھروں میں محدود کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
ڈی سی سوات کا کہنا ہے کہ ایک خاتون جو کہ نیوزی لینڈ سے ائی تھی اور اس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ، 8 دن بعد ان کا ٹیسٹ نیگیٹیو ایا ہے ۔ وہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئی ہے ،
ڈی سی سوات کے مطابق جن لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان کو گیارہ دن بعد بیماری کے علامات شروع ہوگئے ، جس کے بعد سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔
779 total views, no views today



