سوات(سوات نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تدارک کے سلسلے میں عوام کو سرکاری ہدایات اور لاک ڈاؤن کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگی اور اس مقصد کیلئے حکومت مزید ٹھوس اقدامات بھی کرے گی انہوں نے کہا کہ سوات میں کورونا وائرس کی پھیلنے کی جو آثار سامنے آرہے ہیں ان کی بناء پر حکومت کوشش کر رہی ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں تک محدود رکھیں کیونکہ زیادہ میل ملاپ کی وجہ سے اس وباء کی پھیلنے کی قوی امکانات ہیں
انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ 19 مارچ کو تحصیل مٹہ کے ایک گاؤں میں نماز جنازہ ہوا تھا جس میں بہت سارے لوگوں نے شرکت کی تھی تاہم وہاں کے بیس مختلف لوگوں کی سیمپل لئے گئے تھے جن کی ریزلٹ نیگیٹو آئی تھی تاہم کچھ دن بعد وہاں پر مرحوم کے کچھ رشتہ دار خواتین اور مردوں کی سیمپل لی گئی جس میں سے سات مثبت آئے ہیں جس کی بنیاد پر پورے علاقے کو 14دن کیلئے مکمل طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور اس کیلئے سخت سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں کہ وہاں پر لوگوں کی آمدورفت نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ الرٹ کردی گئی ہے اور علاقے میں لوگوں کی صحت سے متعلق محکمہ صحت نے بھی اپنے ذمہ دار لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہاں سے مزید لوگوں کی بھی ٹیسٹ کروا رہے ہیں تاکہ حالات کا جائزہ لیا جاسکے انہوں نے کہا کہ حالات کی نزاکت اور مقامی سطح پر کورونا کی پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن مزید سخت کیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں جیسے مینگورہ شہر کے حوالے سے بھی ہم سنجیدہ ہیں اور علاقے میں رینڈم ٹیسٹ کروانے کیلئے محکمہ صحت کے اہلکاروں کو گھر گھر جا کر لوگوں سے سیمپل اکٹھے کر رہے ہیں کیونکہ گنجان علاقوں میں وباء پھیلنے کی زیادہ خدشات ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے لیے تمام تر ذمہ داری عوام پر عائد ہوتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اور حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول اور بے جا ایک جگہ پر اکٹھے ہونے سے گریز کریں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکرم شاہ نے بتایا کہ جن خطرات کا ہمیں ڈرتھا وہ خطرہ سر پر آگیاہے اور مقامی سطح پر کو رونا کے وائرس لوگوں میں پھیلنا شروع ہوئی ہیں جس کی حالت تشویشناک ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام بے جا اجتماعات اور غیر ضروری نقل و حرکت سے پرہیز کریں اور حکومتی اقدامات کا پابندی سے پاسداری کریں تو اس موذی مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے بتایا کہ گنجان آباد باالخصوص مینگورہ شہر میں مقامی اہلکار گھر گھر جاکر لوگوں میں علامات کا جائزہ لے رہے اور وہ ان علامات کی بنیاد پر ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے تحت نمازیں گھروں میں ادا کریں۔
933 total views, 2 views today