سوات، پولیس ٹریننگ سکول پر تعمیراتی کام اخری مراحل میں ،22 دسمبر کو تین سو رینکروٹ پہنچ جائینگے ،افتتاح جلد ہوگا ،ملاکنڈ ڈویژن کے رینکروٹس کیلئے جاوید اقبال شہید پولیس لائن میں پولیس ٹریننک سکول پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اس میں ریکروٹس کیلئے واش روم ،کلاسیز ،کمپیوٹر لیب سمیت دیگرکام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ہاسٹل اور میس پر کام اخری مراحل میں ہے جسکو ایک ہفتہ تک مکمل کیا جائیگا ،پولیس ٹریننگ سکول کی نگرانی ڈی پی او سوات شیر اکبر خان کر رہے ہیں گزشتہ روز تعمیراتی کا م کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع دیر ،بونیر ،شانگلہ ،سوات ،دیر اپر ،ملاکنڈ کے رینکروٹس کو 22 دسمبر کو رانہ کیا جائیگا جو یہاں پر تربیت حاصل کرینگے اور سکول کے اغاز سے یہاں کے رینکروٹس کے مسائل حل ہوجائینگے اور انکو اپنے ہی علاقوں میں تربیت کے مواقع میسر ہونگے اور یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ تمام تر تعمیراتی کام اخری مراحل میں ہے اور بہت جلد ائی جی خیبر پختونخواہ اسکا باقاعدہ افتتاح کرینگے ۔
924 total views, no views today


