سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں کورونا وائرس نے لوگوں کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ،جبکہ ایک کورونا مریض چل بسا ہے، محکمہ صحت سوات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہیں اور اب تک 51 مشتبہ لوگوں کے ٹیسٹ رپورٹ بھجوائے جا چکے ہیں، جبکہ دوسری نمبر پر مٹہ جبکہ تیسری نمبر پر تحصیل بحرین ہیں،
تحصیل بحرین سے اج مزید تین افراد کے ٹیسٹ مثبت اگئے ہیں ، جس کے بعد تحصیل بحرین میں اقدامات مزید سخت کردئے گئے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق اب تک 176 افراد کا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے ، جس مین سے 76 افراد کے ٹیسٹ منفی جبکہ 16 افراد کے ٹیسٹ مثبت ائے ہیں،اور 84 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئے ،
محکمہ صحت سوات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید گیارہ افراد کا ٹیسٹ پشاور بھجوایا جاچکا ہے۔
876 total views, no views today



