سوات (سوات نیوز) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ بڑے مقصد کے حصول کیلئے چھوٹے مقصد کو ہم نے قر بان کیا ہے، ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے میرے رہائش گاہ پر چھاپوں کیخلاف پورے صوبے کی تاجر برادری، سپورٹروں اور سوشل سوسائٹی کے اراکین، میڈیا،وکلاء برادری نے جس قدر میرے ساتھ ہمدردی اور محبت کا اظہار کیا ہے میں اُن کا بے حد مشکور ہوں میں اپنے ساتھیوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے بروقت میرے ساتھ خود رابطہ کیا، ٹیلیفون کیا اور وائس میسیج پر اپنے تعاون کی بھر پور یقین دہانی کرائی، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ میں اپنے تاجر برادری کی صوبائی قیادت، ملاکنڈ ڈویژن کے ضلعی صدور،سوات بھر کے بازاروں کے صدور کا بھی بے حدمشکور ہوں کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج کل پورے ملک میں کورونا وباء جس تیزی کیساتھ پھیل گیا ہے وہ ہمارے لئے باعث پریشانی ہے میں اپنے تمام ساتھیوں کو میڈیا کے ذریعے اپیل کرتا ہوں کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم تمام توجہ لاک ڈاؤن پر دیں گے اور بحیثیت مسلمان اور محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے اپنا کردار اور قوت استعمال کریں گے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ چپقلش جو پید اہو گئی ہے وہ ہم نے حالات کے پیش نظر روک دی ہے تاجران اپنے جذبات پرقابو رکھیں اور کسی قسم کے اشتعال انگیزی سے گریز کریں اس چپقلش کیوجہ سے میں نے محسوس کیا ہے کہ سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے میرے حق میں بیانات دئیے ہیں جن کا میں شکر گزار ہوں تاجر برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ لاک ڈاؤن میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو برقرار رکھیں اور غریب عوام کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کریں۔
702 total views, no views today



