بریکوٹ، سانحہ پشاور جس میں پھول اور معصوم بچے جس کا قتل عام بہت بے دردی سے ہوا اس پر جتنا بھی غم ،افسوس اور مذمت کی جائے کم ہے ۔اس سانحے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ۔ملک کی تاریخ میں بہت بڑے بڑے سانحے ہو ئے ہیں جس میں سرفہرست یہی سانحہ ہے اب قوم کو اس سانحے کے بعد ایک ہو نا چاہیے تاکہ ہمارے قوم کے معصوم لوگ مذید ان جیسے سانحات کا شکار نہ ہوں ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی اقلیتی امیدوار بلدیو کمار نے ایک اخبار ی بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کا سانحہ سکول کے بچوں کے قتل عام میں دنیا کا دوسرا بڑا سانحہ ہے ۔دہشت گردوں نے بچوں کا قتل عام کر کے انسانیت کی تذلیل کی ہے ۔
375 total views, no views today
Comments


