سوات (سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک اوررکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو اس مشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑے گی اور متاثرہ غریب امداد کی ہرسطح پر امداد کو یقینی بنایاجائے گا،مستحق افراد احساس پروگرام میں شامل ہوجائے،سیاست سے بالائے طاق رہتے ہوئے غریب عوام کو اس پروگرام کا حصہ بنادیا جائے گا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سوات الیکٹر انک میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیرین زادہ،صدر نیاز احمد خان،جنرل سیکرٹری سعید الرحمن سمیت سینئر صحافی سلیم اطہر،سیدشہاب الدین اور فضل خالق فضل بھی موجود تھے جنہوں نے چیئرمین ڈیڈیک کو عوامی مشکلات سے آگا ہ کیا انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس اللہ تعالی کی طرف سے ایک آزمائش ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ اس مشکل وقت میں عوام کی ہرممکن مدد کی جائے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ رب کریم کے حضور دعائیں مانگے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے عوام کے لئے ریلیف کا اعلان کردیا ہے اور اس ضمن میں مکمل انصاف کے ساتھ عوام کی مدد کی جائے گی انہوں نے کہاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ان کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں اور عوام بلاجھجھک ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
707 total views, 2 views today