سوات(سوات نیوز)ملک بھر سے ٹرکوں ، موٹر کاروں سے قافلے وادی کالام پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، ڈی سی سوات کے اجازت کے بعد اپر سوات کالام ، اتروڑ گبرال، سمیت دیگر علاقوں کے لوگ واپس اپنے اپنے گھروں گرمیاں گزارنے کیلئے انا شروع ہوگئے ہیں، اور متعددخاندان اج کالام پہنچ بھی گئے ہیں، ڈی سی سوات نے اپر سوات کے ان لوگوں کو انے کی اجازت دیدی ہے جنہوں نے وادی کالام سے سردیوں کی وجہ سے نقل مکانی کی تھی ، ڈی سی سوات نے لنڈاکے اور کالام میں سکریننگ کرنے اور بروقت اپنے علامات ظآہر ہونے پر کالام ہسپتال رپورٹ کرنے کی شرط پر اجازت دیدی ہے ، جس پر لوگوں نے اطمینان کااظہار کیا ہے ۔
941 total views, 2 views today
Comments