مینگورہ(سوات نیوز)پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمو دخالد نے کہاہے کہ آٹے،چینی کی چوری،ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت ومہنگائی پیداکرنے والوں کیخلاف حکومت فوری کارروائی عمل میں لاکرانہیں گرفتار کرکے ان کیخلاف تحقیقات کی جائیں،ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ملک میں عموماََ حکمران طبقہ اور اس کے لاڈلے غیر قانونی کاروباراور ر بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے سے ناجائز دولت جمع کرتاہے یا دیگر طریقوں سے قومی دولت اوروسائل لوٹتے ہیں جبکہ یہ لوگ آٹے،چینی اوردیگر اشیاء کی قلت پیدا کرکے عوام کیلئے مشکلات پیداکرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ کارخانہ داروں اور جاگیر داروں کی مفادپرستی کے سبب عوامی مسائل میں اضافہ ہورہاہے وفاقی حکومت آٹے اورچینی کی چوری میں ملوث ملزمان کو کڑی سزائیں دلائے۔
674 total views, 2 views today