سوات(سوا ت نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات نے مخیر حضرات کے تعاون سے اس کھٹن حالات میں سوات کے مختلف علاقوں میں 5000ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔اس کے علاوہ الخد مت فاؤنڈیشن سوات کے سینگڑوں رضاروں نے 22ہزار سرجیکل ماسک، 7500 سینیٹائزرز تقسیم کئے اورچرچ،پریس کلب اور سرکاری دفاتر سمیت 600 سے زائدمسجدوں میں جراثیم کش اسپرے کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے صدر آفتاب احمد خان نے مزدوروں اور غریب لوگوں کی مدد مزیدجاری رکھنے کیلئے مخیرحضرا ت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سوات بھر کے مخیرحضرات ہمار ا ساتھ دیں اور جتنا ہوسکے ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم ہر لاچار،مزدور،مجبوراور مستحق لوگوں کے گھروں تک راشن اور اشیاء خور دو نوش کے مختلف پیکجز پہنچائیں۔
1,210 total views, 2 views today
Comments