سوات(سوات نیوز)مینگورہ شہر کے محلہ اسحاق گزشتہ ایک ہفتہ سے بند حکومت اور انتظامیہ نے بند کردیا ہے، راشن ، دوائیں نہ ہونے کی وجہ سے بچے رونے لگیں، عوام پریشانی کی حالت میں انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کو بددعائیں دینے لگیں ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق ایک گھر میں خاتون کی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت اگیا ہے جبکہ باقی پورے محلہ کے عوام کی ٹیسٹ منفی ائےہیں،
اس کے باوجود انتظامیہ نے محلہ پر سیکورٹی تعینات کرکے بند کردیا ہے، ایک ہفتہ ہوگیا ہے نہ راشن دیا جارہا ہے، نہ دوائیاں دی جارہی ہے اور نہ ہی محلہ کے عوام کو اجازت دیتے ہیں ، اب صبر تمام ہو چکا ہے پورا محلہ مقامی ایم پی اے ، ایم این اے اور انتظامیہ کو بدعائیں رہے ہیں، اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کیاہے اور کررہے ہیں ،لیکن ان کو بھی چاہیے کہ جو گھر بند کئے گئے ہیں ان کی ضرورتوں کو پورا کریں ۔
860 total views, no views today



