کبل، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کبل میں درجہ چہارم ملازمین کا اجتماع منعقد ہوا جس میں کلاس فور ضلع سوات صدر سید خطاب،بابوزئی سب ڈویژن صدر عبد الرحیم، جی ایس بہرام خان،ضلعی ڈپٹی جنرل سکریٹری خورشید خان،نائب صدر عمر رحمان،سینئر نائب صدر اکرام اللہ،جی ایس مٹہ سب ڈویژن عبد الرؤف سمیت عبد الخالق ،نیک ذادہ،اعجاز احمد،اسماعیل اور تحصیل کبل کے سینکڑوں کلاس فور ملازمین نے بھر پور شرکت کی
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سید خطاب ،عبد الرحیم اور دیگر مقررین نے کہا کہ سابقہ ادوار میں کلاس فور تنظیموں نے غریب ملازمین کا خون چوسنے کے سیوا کچھ نہ کیا مذکورہ نام نہاد قائدین مسائل و مشکلات حل کرنے کے بجائے خرد برد اور بینک بیلنس بنانے میں مصروف رہیں جس کی وجہ سے کلاس فور ملازمین ان گنت مسائل کا شکار تھے انہوں نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں درجہ چہارم ملازمین نے مفاد پرستوں کو شکست دے کراپنے مستقبل کو سنوارنے کے لئے موجودہ کابینہ کا انتخاب کیا جنہوں نے الیکشن کے دوران کئے گئے تمام وعدوں کو ایفا کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور مسلسل جدوجہد کے بدولت کامیابی کے منازل طے کررہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ درجہ چہارم سوات اور صوبائی کابینہ نے دن رات محنت کرکے فکسڈ پالیسی کا خاتمہ،ٹائم سکیل کی منظوری،چارکول اور بقایہ جات کی فراہمی،سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں تبدیلی،کنٹریکٹ کا خاتمہ،24کے بجائے 8گھنٹے ڈیوٹی کا اجراء،زمین مالکان کو بھرتی میں ترجیح اور دیگر ان گنت کامیابیوں کے بدولت کلاس فور کو باوقار زندگی گزارنے کے قابل بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست عناصر کلاس فور تنظیم میں دراڑیں ڈالنے کے لئے سرگرم عمل ہیں لہذا اپنے بہتر مستقبل کے لئے اتفاق و اتحاد کے ذریعے مخالفین کو ناکام بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
386 total views, no views today


