سوات، سوات میں سوشل میڈیا پر کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان مسلم خان اور کمانڈر محمود خان کو پھانسی دینے کا مہم زور شور سے جاری ہے، سوات اور ملک بھر سے مختلف لوگوں نے دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے حق میں بولنا شروع کردیا ہے، سوشل میڈیا کے مختلف ویب سائیٹس فیس بک اور ٹویٹر پر سوات کے علاوہ ملک بھر اور بیرون دنیا کے عوام نے مطالبہ کیا ہے
کہ وہ کالعدم تحریک طالبان سوات کے ترجمان مسلم خان اور کمانڈر محمود خان کو بھی پھانسی دی جائے کیونکہ انہوں نے سال 2007 سے سال 2009 تک مسلم خان اور محمود خان نے خودکش دھماکوں، فورسز پر حملوں ، پولیس اہلکاروں کے قتل عام کی ذمہ داری قبول کی تھی،دونوں رہنماؤں کو سال 2009میں فورسز نے گرفتار کیا تھا، سوشل میڈیا پر عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک طالبان سوات کے ان دو دہشت گردوں کو بھی سزاء موت دی جائے ۔
406 total views, no views today


