سوات، سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ مہک سے تعلق رکھنے والے عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ملکی اور بیرون ملک سے مخٰیر حضرات نے میرے علاج کیلئے میرے ساتھ مالی تعاون کیاہے، ابتک ایک لاکھ چوراسی ہزار روپے کی امداد کی جاچکی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں میڈیاکے نمائندوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پندرہ دن قبل میں اپنی فریاد لیکر پریس کلب ایا تھا ،
جہاں پر سوات نیوز ڈاٹ کام کے نمائندوں نے مجھ سے انٹرویو کیا،اور اپنے ویب سائیٹ اور فیس بک پیج پر اس کو اپلوڈ کیا، جس کے بعد مجھ کو بیرون ممالک اور پاکستان سے مخیر حضرات نے اسی ہزار روپے بیجھے جبکہ سوات نیوز ڈاٹ کام کے نمائندوں نے مجھ کو ایک لاکھ چار ہزار روپے دیئے جس کیلئے میں سوات نیوز ڈاٹ کام اور سوات پریس کلب کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ میرے چہرے پر عجیب قسم کی بیماری ہے اور اس کی اپریشن پر چار لاکھ پچاس ہزار روپے خرچ اتا ہے، میرے مخٰیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ میرے ساتھ مالی تعاون کرے تاکہ میرا چہرہ ٹھیک ہوسکیں اور میں اپنے بچوں کیلئے رزق پیدا کرسکوں ، انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ الفاظ نہیں جس پر میں مخیر حضرات کے تعاون کو سراہوں ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے ساتھ تعاون کیا ہے اللہ ان کو اس کا کئی گنا دیں اور ان کے مسائل مشکلات ختم کرکے ان کی رزق میں برکت عطا کرے۔
405 total views, no views today


