سوات(سوات نیوز)سیدو ہسپتال میں کورونا مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگیا ، ڈاکٹروں نے خوشخبری سوات کے عوام کو سنادی ، کورونا وارڈ کے انچارج ڈاکٹر محمد خان کے مطابق 30 مارچ کو جنید خان میں کورونا وائرس پازیٹیو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد جنید کو سیدو شریف ہسپتال میں داخل کرایاگیا تھا، ترجمان کورونا وارڈ کے مطابق جنید خان کی رپورٹ نیگیٹیو انے کے بعد ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے ، اور وہ اپنے گھر شفت ہو گیا ہے
ڈاکٹر محمد خان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں چار کورونا کے مریض اب بھی زیر علاج ہے اور ان کی حالت میں روز بروز اچھائی دیکھنے کو مل رہی ہے
دوسری طرف محکمہ صحت سوات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 تک پہنچ چکی ہے، جن لوگوں میں کورونا وائرس پازیٹیو ایا ہے ان میں دو کا تعلق گنبدمیرہ ، دو کا تعلق خوازہ خیلہ جبکہ ایک بونیر سے ہے، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 51 افراد کا ٹیسٹ نیگٹیو ایا ہے
884 total views, no views today



