سوات(سوات نیوز)سوات میں ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام۔ایکشن صرف بیانات تک محدود ، ہر رات مکمل لاک ڈاون کی خبر مذاق بن کر رہ گیا ہے،سوات میں گزشتہ 20 روز سے انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون ہے، جس کو جزوی لاک ڈاون قراردے رہے ہیں، گزشتہ روز پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگائی گئی تھی لیکن ا س پر بھی عملدرامد نہ کیا جا سکا۔
اج بھی سوات کے بشترعلاقوں میں ٹریفک معمول سے بھی زیادہ تھا، ہر چوک اور سڑک پر رکشے، موٹر کاریں ، چلتے نظر ائے ۔ ایک سروے کے مطابق اب عوام ضلعی انتظامیہ کے خبروں پر یقین نہیں کررہی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ہر روز پانچ سے چھ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاک ڈآون کو موثر کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ہر رات ایک نہ ایک نیا خبر سامنے اتا ہے لیکن اس پر اگلے ہی دن عمل نہ ہونے کے برابر ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ اگر کاروبار اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے تو پھر لاک ڈاون کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
674 total views, no views today



