سوات(سوات نیوز)سوات سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو صوبہ بلوچستان میں مری قبیلہ نے قتل کردیئے ، دونوں کی لاشیں ابائی علاقہ پہنچا دی گئیں، سوات کے علاقہ میاندم سے تعلق رکھنے والے چالیس سالہ مظفر خان ولد عبدالرشید اور محمد زمین سکنہ ماناگو شانگلہ ٹاپ ضلع سوات کو چند دن قبل کوئٹہ میں رات کے وقت نامعلوم افراد نے اٹھاکر ساتھ لے گئے ، اور ان کو قتل کرکے لاشیں پھینک دیئے ، جن کواج جمعرات کے روز ابائی علاقہ پہنچایا گیا۔
کوئلہ کانوں میں کام کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار اس مری قوم کو ٹیکس نہیں دیتے جس کی وجہ سے مری قوم کے لوگ کوئلہ میں کام کرنیوالے مزدوروں کو قتل کیا جاتا ہے ، اور ان کی لاشیں پھینک دیئے جاتے ہیں ۔
مظفر خان کے فیملی کے مطابق دو ماہ قبل وہ محنت مزدوری کیلئے کوئٹہ گیا تھا ، اور دو دن قبل ان کو قتل کیا گیاتھا اور اس کے بعد لاشوں کو اج ابائی گاوں سوات پہنچا دیا گیا ۔
763 total views, no views today



