سوات (سوات نیوز)سوات میں پولیس کی کامیاب کارروائی، قاتل الہ قتل سمیت گرفتار، پولیس سٹیشن چارباغ کے مطابق مسمی سرزمین خان ولدنیروز سکنہ کنڈاؤ چارباغ نے اپنے بیٹے نثار ولد سرزمین سکنہ کنڈاؤ کے قتل کے دعویداری ملزم رضاخان ولد اول خان سکنہ کنڈاؤ چارباغ پر کیا۔ملزم نے مقتول پر وقتی تکرار جھگڑا کے دوران پتھر سے گزار کرکے جس سے وہ جاں بحق ہوا۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس ایچ اُو چارباغ محمد آیاز کو فوراً قاتل کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، ایس ایچ او چارباغ محمد آیاز خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم رضا خان ولد اول خان سکنہ کنڈاؤ چارباغ کو گرفتار کرکے مقدمہ علت 343مورخہ 9/4/2020 جرم PPC302تھانہ چارباغ درج کرکے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جس سے آلہ قتل پتھر بھی برآمد کیا۔
822 total views, no views today



