شانگلہ:منشیات فروشوں کے ساتھ روابط رکھنے اور مکروہ دھندے میں مدد فراہم کرنے پر ہیڈ کانسٹیبل کی تنزلی کرکے لائن حاضر کردیا گیا. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے ہیڈ کانسٹیبل قریب اللہ نمبر430کی تنزلی کرکے سپاہی بنا کر پولیس لائن میں انکی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ کنسٹیبل تھانہ چکیسر میں تعینات تھا شکایات موصول ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے مذکورہ ہیڈ کنسٹیبل کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔ انکوائری آفیسر نے ہر پہلو سے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا ر لاتے ہوئے انکوائری مکمل کرکے مذکورہ ہیڈ کانسٹیبل کو قصور وار ٹھہرا کر بڑی سزا کی سفارش کر دی۔ اج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے جملہ انکوائری فائل کی جانچ پڑتال کرکے مذکورہ ہیڈ کنسٹبل قریب اللہ نمبر430کی تنزلی کرکے سپاہی بنا کر پولیس لائن حاضر کردیا اور انکی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے کہا کہ قوم کے بچوں کی مستقبل سے کھیلنے اور ان کی مستقبل کو روشنی کی بجائے تاریکیوں کی طرف دھکیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی اور محکمہ پولیس میں اسی طرح کالے بھیڑوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی میں منشیات فروشوں کے ساتھ رعایت کروں گا تو یہ مکافات عمل ہے میرے گھر میں بچوں پر اس کی بُرے اثرات پڑیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے ایک کمیٹی تشکیل دی کمیٹی میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان، انچارج کمپلینٹ سیل انسپکٹر عباس خان اور انچارج ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ سب انسپکٹر محمد افضل شامل ہیں کو ہدایت جاری کی کہ ضلع بھر میں تمام پولیس جوانوں کی سی ڈی ار نکال کر جدید طرز ٹیکنالوجی کی بدولت چیک کیا جائے تاکہ پتہ چلے کہ ان کی روابط جرائیم پیشہ عناصر کیساتھ تو نہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے کہا کہ اب شانگلہ پولیس کی گرفت مضبوط ہو چکی ہے پولیس دن رات گشت اور سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے خاطر فرائض منصبی سر انجام دے رہی ہیں انشاء اللہ بہت جلد ہی شانگلہ منشیات فری شانگلہ تصور ہو گا۔
985 total views, 2 views today