کراچی(این این ائی )پی ایس ایل کے ہوم میچز نے بورڈ اور فرنچائزز کوتجوریاں بھرنے کی امید دلا دی۔ پی ایس ایل4 کا پہلا میچ 14 فروری 2019کو دبئی میں کھیلا گیا، شارجہ اور ابوظبی سمیت یو اے ای میں 26 میچز ہوئے،آخری8 مقابلوں کا انعقاد کراچی میں ہوا،17 مارچ کو فائنل میں کوئٹہ نے پشاور زلمی کو8 وکٹ سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی تھی، ایونٹ کو تقریباً ایک سال گذرنے کے باوجود حسابات کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی تھی۔پی سی بی کو ایک پارٹنر کی جانب سے ادائیگی کا انتظار تھا، یہ سلسلہ طول پکڑتا گیا اور تنازع کی شکل اختیار کر گیا، البتہ رواں برس پانچویں ایڈیشن سے قبل معاملہ حل ہو گیا، حال ہی میں کرکٹ بورڈ نے چوتھے ایڈیشن کے اکاؤنٹس فائنل کرلیے، جس کے مطابق ایونٹ سے مجموعی طور پر 2 ارب78 کروڑ59 لاکھ21 ہزار 208 روپے کی آمدنی ہوئی، اس میں پی سی بی کا حصہ ایک ارب7 کروڑ ایک لاکھ41 ہزار295 اور 6فرنچائزز کا شیئر ایک ارب71 کروڑ57 لاکھ79 ہزار 913 روپے رہا، ایک ٹیم کے حصے میں 28 کروڑ59 لاکھ63 ہزار319 روپے آئے، کھلاڑیوں کی میچ فیس، ڈیلی الاؤنس، سفری و رہائشی اخراجات وغیرہ پی سی بی نے خود ادا کیے۔
874 total views, no views today



