مینگورہ،حلقہ پی کے اسی سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی وچیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے محکمہ گیس کو کم پریشر کا مسئلہ حل اور لوڈشیڈنگ ختم کرانے کیلئے ماہ جنوری تک کی مہلت دے دی، مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں گیس آفس کو تالے لگائیں گے نتیجے میں جو بھی نقصان ہوا اس کی تمام تر ذمہ دارمحکمہ گیس کے حکام پر عائد ہوگی،
اس حوالے سے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہاکہ نو سال قبل جب مینگورہ شہر اورآس پاس کے علاقوں میں گیس کی سپلائی شروع ہوئی تو اس پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا مگر محکمہ کی جانب سے غلط تقسیم کاراورناقص منیجمنٹ کی وجہ سے عوام سوئی گیس کی سہولت سے ابھی تک صحیح معنوں میں مستفید نہ ہوسکے کیونکہ اس وقت رحیم آباد،امان کوٹ ،قمبر،محلہ ملاباباوغیرہ میں تو گیس ہے مگر ملوک آباد،گل کدہ،محلہ لنڈیکس،رنگ محلہ وغیرہ کے لوگ سوئی گیس کو ترس رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ جب صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی اس وقت سے ہم نے گیس کا یہ مسئلہ حل کرانے کیلئے تگ ودوشروع کی اس دوران گیس حکام سے مسلسل نشستیں کیں مگر سب کچھ بے نتیجہ ثابت ہوا،انہوں نے کہاکہ مینگورہ شہر اورگردونواح کیلئے چھ انچ پائپ بچھانا چاہا تو محکمہ نے این ایچ اے کی بجائے سی اینڈ ڈبلیوکو فنڈ جاری کیامگر این او سی نہ ہونے کی وجہ سے جس پر ابھی کام شروع ہواہی تھاکہ اسے بند کردیا گیا یہ سب محکمہ گیس کی ناقص کارکردگی اورغفلت کے واضح ثبوت ہے،انہوں نے کہاکہ سی این جی سٹیشنوں کو دن اوررات میں چھ گھنٹے بند رکھنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ گھریلوصارفین کو کم پریشرکا سامنا نہ کرنا پڑے تاہم مسئلہ کا مستقل حل نکالنے کیلئے بھی ہماری کوششیں جاری ہیں،انہوں نے کہاکہ محکمہ گیس مزید ہمارے اورعوام کے صبر کا امتحان نہ لے اوراہل علاقہ کو درپیش گیس لوڈشیڈنگ اورکم پریشرکا مسئلہ فوری طورپر حل کرکے ان کی پریشانی دورکرے،انہوں نے کہاکہ ابھی تین کلومیٹر پائپ لائن بچھائی جارہی ہے اس سے مینگورہ کے محروم علاقوں کیلئے کنکشن لیں گے کہا کہ سیدو شریف عقبہ روڈ اور امانکوٹ روڈ پر جاری کام جلد ازجلد مکمل کی جائے اگر ماہ جنوری کے پہلے ہفتے میں یہ مسئلہ حل نہ ہوا اورتین کلو میٹر کی پائپ لائن سے مینگورہ کیلئے کنکشن دینے میں محکمہ نے پس وپیش سے کام لیا تو ہم مجبوراََ گیس آفس کو تالے لگائیں گے جس کے نتیجے میں جو بھی نقصان ہوااس کی تمام تر ذمہ داری گیس حکام پرعائدہوگی،اس موقع پر ڈاکٹرمحمدحسن،زاہدخان عرف بازخان اورپارٹی کے دیگرعہدیداروں سمیت آئی ایس ایف اوریوتھ کے کارکنوں کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔
383 total views, no views today


