سوات (سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی عوام کا حق مارنے نہیں دوں گااحساس پروگرام کے تحت 12ہزار روپے کی تقسیم میں غریب عوام کے پیسوں سے غیر قانونی کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی عوام غیر قانونی کٹوتی کرنے والے ریٹالیرز پر سخت نظر رکھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سوات میں احساس پروگرام کے تحت12ہزار روپے کیش کے تقسیم کے مختلف ڈسٹری بیوشن سنٹرز کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا
فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ہمیں لاک ڈاون کے دوران غریبوں کی مشکلات کا بھرپوراحساس ہے اس مشکل گھڑی میں حکومت عوام کی ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مالی امداد کا مقصد کوروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاون سے متاثرہ معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کرنا ہے فضل حکیم خان یوسفزئی نے وہاں پر موجود متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ ڈسٹری بیوشن سنٹرز میں رقم وصول کرنے والی مستحقین خواتین کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ سینی ٹیزر ہاتھ دھونے کے پانی کا خاص خیال رکھا جائے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر لوگوں تک ریلیف پہنچائیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں جہاں سنٹرز قائم ہیں وہاں تعینات عملہ اور پولیس اہلکاروں کو بتایا جائے کہ ہجوم نہ بنائیں اور آئے ہوئے خواتین کو سمجھا کر ایک دوسرے سے فاصلے پر بٹھایا جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ نہ ہوں۔
810 total views, no views today



