مینگورہ ، سوات ویلفیر سو سائٹی مینگورہ کے زیر اہتمام سانحہ پشاور میں شہدا ء کے یادمیں شمع روشن کے تقریب بمقام نشاط چوک مینگورہ منعقد ہوا ۔ تقریب میں مینگورہ کے نوجوانوں کثیر تعداد میں شرکت کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،جن پر معصوم شہداء کو خراج عقیدت کے لئے نعرے در ج تھے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے خواجہ عرفان اللہ نے کہا کہ ہم شہداء اور ان کے لواحقین کیساتھ اس غم میں برابرکے شریک ہے اس موقع پر اکرام نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ برترین دہشت گردی ہے انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے شہاد ت ظلم اور بربریت ہے جس پر پوری قوم خون کے آنسو رو رہی ہے ۔ تقریب کے آخر میں شہدا کے یاد میں شمعیں روشن کردیں گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی ٰ شہداء کو بلند درجات اور والدین و لواحقین کو صبر و استقامت عطاء کئی اور زخمی طلباء کو اللہ تعالیٰ جلد از جلد صحت عطاء فرمائی (امین)۔
766 total views, no views today


