سوات(سوات نیوز)سوات میں احساس پروگرام کی امدادی رقم سے کٹوتی کرنیوالے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈی سی سوات کے مطابق سوات نیوز کی خبر پر ایکشن لیا گیا ہے اور تحصیل خوازہ خیلہ اور کالام اتروڑ جبکہ قلاگے سے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ان افراد پر الزام تھا کہ ان ریٹیلرز نے امدادی رقم میں سے کٹوتی کی تھی ، جس پر تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے ، خوازہ خیلہ، اور اتروڑ سے چار افراد پر ایف ائی ار درج کی گئی ہے، اوران پانچ افراد میں چار افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔
ڈی سی سوات کے مطابق کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ امدادی رقم سے کٹوتی کریں، اور جو لوگ بھی امدادی رقم سے کٹوتی کرینگے ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔
935 total views, no views today
Comments



