سوات ،سردیوں کی شدت میں اضافہ یونیورسٹی آف سوات نے چٹیوں کا اعلان کردیاتفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سوات کے منتظمین نے سردی کی شدت میں اضافے کو مدنظررکھتے ہوئے یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ ادارے 22 دسمبر 2014 سے 23 جنوری 2015 تک بند رہینگیں۔ اس موقع پر وائیس چانسلر نے طلباء کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان چٹیوں کو مفید بناتے ہوئے اپ نے اسائیمنٹس اور کورس ورک کی ریاضت کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران یونیورسٹی میں کسی قسم کی تعلیمی سرگرمی نہیں ہوگی تاہم طے شدہ امتحانات اور یونیورسٹی میں ملازمتوں کے انٹرویوزکی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ اپنے اپنے مقررہ وقتوں پر منعقد ہونگیں۔انہوں نے بتایا کہ دفتری اُمورنمٹانے کے لیئے یونیورسٹی کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ کسی بھی درخواست گزاروغیرہ کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑیں۔
529 total views, no views today


