سوات(سوات نیوز)سوات میں جزوی لاک ڈاون ہے اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوات میں دیگر علاقوں کے عوام داخل نہیں ہوسکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے ان احکامات پر کتنی عمل درامد ہوتی ہے، اس کا اندازہ اس سے لگائیں کہ ہر روز سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں کراچی سمیت ملک کے ہر شہر کے عوام اپ دیکھ سکتے ہیں، ہر روز چار سے پانچ ٹوڈی موٹر کار 60 ہزار روپے پر بک ہوتی ہے اور وہ سواریوں کوکراچی سے سوات پہنچادیتے ہیں، اسی طرح لاہور، فیصل اباد، شیخپورہ، مردان، پشاور، راولپنڈی سے روزانہ کئی کی ٹوڈی موٹر کاروں کے ذریعے لوگ ارہے ہیں، حتیٰ کہ بونیر کے حساس علاقوں سے بھی لوگ سوات ارہے ہیں، ضلعی انتطامیہ کے دفعہ 144 برائے نام ہے، سوات میں کورونا وائرس کے بیماروں کی تعداد میں اضافہ کو یہ بھی ایک اہم وجہ ہے
852 total views, no views today



