بشام ، شانگلہ بشام میں پرائمری سکول کو آگ لگانے والا ملزم روزی خان کو گرفتار کرلیا گیا ،سکول کئی سالوں سے بند تھا اور مقامی لوگوں نے گھاس رکھے تھے اور اپنے مال مویشی رکھتے تھے ۔پولیس تھانہ بشام کے ایس ایچ او حبیب شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول شنئی کس 1992کو تعمیر ہوا تھا اور محکمہ ایجوکیشن کو حوالہ نہیں ہوا تھا جس میں جان صدر ولد مقدر اپنے مال مویشیاں رکھے تھے جس کو گزشتہ رات روزی خان ولد جان صدر نے آگ لگادی ۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مشتبہ افراد کے گرفتار ی کے بعد اصل ملزم روزی خان ولد جان صدر سکنہ کوڑمنگ حال شنئی کس باٹکو ٹ کو گرفتار کرلیا ۔جس کے خلاف مقدمہ علت نمبر546بہ جرم427,435,436درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس نے ملزم کیلئے ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کردیا گیا ۔
838 total views, 2 views today