کبل، تحصیل کبل میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کے قیادت میں پی ٹی آئی کا گراف بدستور بڑھ رہاہے یوسی ٹال علاقہ مانڑئی کے بخت زرین خان،مشتمل خان،عزت خان،باچا رحمان،زیور خان،محمد عظیم قاری،عزیز الغفور،ظاہر شاہ،ڈاکٹر شیر،تاج ولی،عبد الطیف ،ڈاکٹرسعد اللہ جان سمیت درجنوں افراد نے خاندانوں سمیت مسلم لیگ ن ،جماعت اسلامی،جے یو آئی اور اے این پی سے ناطہ توڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس حوالے سے مانڑئی میں عظیم الشان شمولیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی فار ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی،پی ٹی آئی سوات جی ایس سعید خان،تحصیل کبل جی ایس یوسف خان،نائب صدر عزیز اللہ خان،ضلعی رہنما حمید خان،اقبال بلند ،یوسی ٹال صدر شیر علی خان،نائب صدر رحیم داد،جنرل سکریٹری ڈاکٹر رحمدل شاہ،فنانس سکریٹری محمد روان ،ویلفےئر سکریٹری ایوب ،یوسی کالاکلے صدر علی شاہ،یوسی شاہ ڈھیرئی صدر آدم خان ،شاہ زمین خان،محمد یار،زبیر خان، حضرت امین،ڈاکٹر لطف اللہ سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منسٹر ڈاکٹر امجد علی ،سعید خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایم ایم اے اور اے این پی نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کرکے قومی دولت کو بے دریغ لوٹ کر بینک بیلنس بنایا اور الیکشن کے دوران عوام کو سبز باغ دکھا کر مسائل حل کرنے کے بجائے عیش و عشرت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے لوگ مسائل کے انبار تلے دب گئے پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد بہتر قانون سازی کی اور کمیشن کا خاتمہ کرکے عوام کا پیسہ سو فیصدعوام پر خرچ کرنا شروع کرکے تبدیلی کا آگاز کردیاہے جس کے بدولت اجتماعی عوامی مسائل برق رفتاری سے حل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ذاتی فنڈز سے واپڈا کو 5کروڑ ادا کئے لیکن وفاقی ادارہ ہونے کی وجہ سے بجلی کے آلات فراہم کرنے میں ٹال مٹول کررہی ہے البتہ آئندہ چند ماہ کے دوران بجلی کے مسائل حل ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 14ہزار اساتذہ کی بھرتی،مانڑئی ہائی سکول میں سائنس لیب کا قیام اور ہائیر کا درجہ دینا،علاقہ مانڑئی میں ویٹرنری ہسپتال کے قیام،سکولوں میں ایڈیشنل کمروں کی تعمیر،واٹر سپلائی کے سکیموں،ایریگیشن چینلز،گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت اورد یگر منصوبوں کو عملی جامہ پہناکر خوشحالی لائینگے جبکہ علاقے کے سڑکوں میں گھپلے کرنے والوں سمیت سابقہ حکمرانوں کا احتساب کرینگے انہوں نے یقین دلایا کہ یوسی ٹال کی پسماندگی دور کرنے کے لئے ساڑھے چار کروڑ خرچ کررہے ہیں جبکہ آئندہ برس ڈیڑھ کروڑ کا اضافی فنڈ بھی فراہم کرینگے انہوں نے شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پی ٹی آئی غریب عوا م کی ترجمان پارٹی ہے جس کے قائد عمران خان نے عوام کے حقوق کے لئے چار ماہ تک اسلام آباد کے سڑکوں پر دھرنا دیا اور سانحہ پشاور کے شہداء اور ملک و قوم کے خاطر دھرنا ختم کرکے اعلی ظرفی کا جو مظاہرہ کیا اس کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گاآئندہ الیکشن کے بعد پورے ملک پر پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔
904 total views, no views today


