مینگورہ ، مینگورہ شہر میں گیس بندش کے خلاف عدالت تحفظ صارفین میں محکمہ سوئی نادرن گیس کے خلاف اجراء جمع، آج کی تاریخی پیش مقرر ، 30 سے زائد وکلاء نے وکالت نامہ دستخط کر لی ، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت سابقہ ناظم ڈاکٹر خالد محمود نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف پہلے عدالت تحفظ صارفین اور پھر پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ میں مقدمات چلے تھے جس میں محکمہ سوئی گیس کو حکم دیا تھا کہ سیدو شریف اور مینگورہ میں گیس کے بندش نہیں ہوگی اور عام صارفین کو مکمل گیس فراہم کیا جائے گا ، مگر بدنامی زمانہ محکمہ سوئی نادرن گیس کے نااہل اور کرپٹ اہلکاروں نے اس پر کوئی کاروائی نہیں کی اور نہ یہ محسوس کیا کہ پشاور ہائی مینگور بینچ کا حکم ہے مگر عدالتی حکم پر کوئی عمل دارآمد نہیں ہو ا ، جس بنا پر ڈاکڑ خالد محمود نے دبارہ عدالت تحفظ صارفین میں سوئی گیس کے خلاف اجراء جمع کرلیا اور موقف اختیار کیا کہ محکمہ سوئی گیس عدالتوں کی حکم پر عمل درآمد نہیں کرتے ہیں اور کئی ہفتوں سے سیدوشریف اور مینگورہ میں سوئی گیس منقطع ہے جس پر فاضل عدالت نے 23 دسمبر کو یعنی منگل کے دن کو محکمہ سوئی گیس سوات کے اہلکاروں طلب کیا ہے ، واضح رہے کہ سوات سے منتخب ممبران کے ایک بڑی فوج موجود ہے جو اپنے مراعات کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھاتے ہیں جبکہ عوام کے حقوق کیلئے چپ رہتے ہیں جبکہ اس حلقے کے ممبر صوبائی اسمبلی مراد سعید اٹھارہ ماہ سے غائب ہے اور ٹالک شو میں بھڑ کے مارتے ہیں مگر یہاں آنے کی زہمت نہیں کرتے لہٰذا سوات بھر کے سماجی سیاسی حلقوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے پروزور مطالبہ کیا کہ این اے29 سے مراد سعید استعفیٰ منظور کرکے تاکہ یہاں کہ عوام اپنے لئے درست نمائندہ چن سکے کیونکہ یہ ہر سطح پر ناکام ہوچکے ہیں ، ڈینگی ہوں ، سیلاب ہوں ، بجلی ٹرانسفارمر ہوں اور اب غیر اعلانیہ گیس کے بندش ہوں مسئلہ ہوں ۔
662 total views, 2 views today