مینگورہ،ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ رینج عبد اللہ خان نے کہا کہ ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں سیکورٹی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے ، تاکہ دہشتگردوں کے منصوبے ہر صورت میں ناکام بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، جرائم پیشہ اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے غیر معائنہ مدت کے لئے کاروائیاں جاری رہی گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں سوات ، بونیر ، شانگلہ ، دیر لوئر ، دیر اپر ایس پی سی ٹی ڈی اور اے جی او سپیشل برانچ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ارپی او ملاکنڈرینج عبداللہ خان نے کہا کہ سرکاری عمارتوں اور خصوصاً تعلیمی اداروں ، عبادت گاہوں ، مندر، گردوارا، چرچ اور دوسرے اہم اداروں کے املاک کو سیکورٹی زیادہ سے زیادہ دینا چاہئیے اور ہر وقت چیکنگ ہونا چاہئیے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے اہم بازاروں ، اڈوں ، شاپنگ سنٹروں میں سی سی ٹی کیمروں کے تنصیف یقنی بنانے کیلئے جلد کاروائی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں غیر معائنہ مدت کیلئے جرائم پیشہ عناصر عسکریت پسندوں کے خلاف اپریشن جاری رہیگا ، جہاں کئی بھی مجرمانہ سرگرمیاں نظر آئے ان کے بیخ کنی کیلئے کاروائی کریں ، انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں کالی شیشوں والی گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں موٹر سائکل وغیرہ کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے ، اخر میں انہوں نے سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر اہم پبلک سکولوں ، ہسپتالوں ، عدالتوں اور جیلوں کو مضبوط سیکورٹی فراہم کی جائے ۔
642 total views, 2 views today