مینگورہ، پاک آرمی اور سوات پولیس کا مینگورہ میں ٹارگٹ آپریشن ، بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد ، سات خواتین گرفتار ، خواتین کا کام سوات کے عسکریت پسندوں کے خاندانوں کو افغانستان منتقل کرنا ان کی بیٹوں کی شادی کرنا اور ان کی مالی امداد کرنا تھا ، ذرائع کے مطابق پاک آرمی اور پولیس نے مینگورہ کے علاقوں محلہ امیر خان نواں کلی اور ملوک آباد کے علاقوں میں ٹارگٹ آپریشن کید وران چار گھروں سے سات خواتین کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ،
گرفتار خواتین کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے جس کا کام عسکریت پسندوں کے خاندانوں کو افغانستان منتقل کرنا ، ان کی لڑکیوں کی شادی کرنا اور مالی امداد کرنا تھا ، برآمد ہونے والے اسلحہ میں دو عدد 30بور پستول ، 2راکٹ لانچر ، ایک ہینڈ گرینڈ ، 50کارتوس اور پانچ کلو بارود شامل ہے ، عوامی حلقوں نے پاک فوج اور پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے ۔
347 total views, no views today


