سوات(سوات نیوز)سیدو شریف ہسپتال میں کورونا کے 8 کنفرم مریض داخل ہیں، جن کی صحت میں بہتری ارہی ہے، کورونا وارڈسیدوشریف ہسپتال سوات کے انچارج ڈاکٹر محمد خان کے مطابق وارڈ میں 9 مریض داخل ہیں جس میں کورونا پازیٹیو مریض 8 ہیں، جبکہ ایک مریض کا رزلٹ ابھی تک وصول نہیں ہوا ہے۔
ڈاکٹر محمد خان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سیدو ہسپتال کے کورونا وارڈ میں صرف ایک مریض داخل ہوا ہے، ڈاکٹر کے مطابق ہسپتال میں داخل 9 مریضوں کی حالت بہتر ہے اور ہر روز اس میں مزید بہتری ارہی ہے ۔
1,094 total views, no views today
Comments



