سوات(سوات نیوز)مینگورہ شہر میں کورونا وائرس وبا کی جانب بڑھنے لگا ہے، گزشتہ روز ایک ہی محلہ کے سات افراد میں کورونا وائرس پازیٹیو انےکے بعد پورے شہر میں تشویش بڑھ گئی ہے، اج اسسٹنٹ کمشنر سوات عامر علی شاہ نے ہیلتھ ٹیم کیساتھ محلہ زمرد کان گئے اور وہاں سے تین مریضوں کو سیدو ہسپتال کے کورونا وارڈ منتقل کیا گیا ہے ۔
دوسری طرف اج پھر سے محلہ زمرد کان کے تین افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنے ٹیسٹ محکمہ صحت سوات کی ٹیم کے حوالے کئے ہیں، جبکہ اج تک محکمہ صحت ، ریسکیو 1122 نے ڈیس انفیکشن سپرے نہیں کیا ہے ۔جس سے یہ بیماری مسلسل بڑھنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے ۔
1,070 total views, no views today
Comments



