مینگورہ، خوازہ خیلہ میں رات گئے مسلح افراد کا مقامی سکول کے ہاسٹل پر حملے کی کوشش ناکام ،پرائیویٹ سکولزمنجمنٹ ایسوسی ایشن نے تمام ہاسٹلز بند کرنے کی ہدایت کردی گزشتہ رات خوازہ خیلہ میں کالجیٹ سکول کے ہاسٹل کے بچے نماز پڑھنے گئے تھے کہ اس دوران تین مسلح افراد نے ہاسٹل پر حملہ کی غرض سے ائیں اور مین گیٹ بند ہونے پر مسلح افراد بار بار دست دے رہے تھے کہ اسی دوران ہاسٹل میں موجود چوکیدار نے پرنسپل اور پر نسپل نے فوری طور پر مقامی پولیس اور سیکورٹی فورسیز کو اطلا ع دی جس پردستے فوری طور پر وہاں پہنچ گئے جبکہ حملہ اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کے بعد پراوئیویٹ سکول منجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ثواب خان نے فوری طور پر ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ سکولز ہاسٹل بند کرنے کا اعلان کردیا اور فوری طور پر تمام ہاسٹلز بند کرنے کی ہدایت کی ۔
734 total views, no views today


