سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل بحرین ضلع سوات کی گاؤں بالاکوٹ میں مرحوم فضل ربی کی خاندان کے نو افراد میں کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ آئی تھی جس کی وجہ سے پچھلے بیس دنوں سے پورا گاؤں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا آج تمام لوگ صحت یاب ہیں اور تمام کی کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں اس لئے پورے گاؤں کا قرنطینہ ختم کر دیا ہے مذکورہ خاندان کے افراد میں باورخان، عالم زیب،وزیر ذادہ، باعی شاہ، جنید، محمد اقبال اور تین خواتین شامل تھے واضح رہے کہ سوات میں کورونا وائرس کے بہت سارے مریض صحت یاب ہورہے ہیں جوکہ ایک مثبت اور حوصلہ افزاء خبر ہے اور اس سے عوام اور حکومت کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور ہم سب کو چاہئے کہ اللہ کا شکر ادا کریں انکی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے۔
1,190 total views, no views today



