سوات(سوات نیوز)ضلع سوات کے سب سے بڑی سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج محلہ عسی خیل منگورہ سے تعلق رکھنی والی70 سالہ خاتون کورونا وائرس سے چل بسی ، محکمہ صحت سوات اور کورونا وارڈ کے انچارج ڈاکٹر محمد خان کے مطابق معمرخاتون جو کہ پہلے سےگردے اور سینے کی شدید بیماری (COPD) میں مبتلا تھی اور ان کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹیو تھا اج صبح سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے HDU میں انتقال کرگئی ہے۔
مرحومہ کی نماز جنازہ ہسپتال میں اداکرکے حفاظت کیساتھ سپر دخاک کیا گیا ۔ ضلع سوات میں اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 84 تک پہنچ گئی ہے۔
811 total views, no views today
Comments



