سوات (سوات نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میانگل عمر فاروق نے نمازیوں کیلئے مسجد کے باہر سنیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کر دیا، رمضان شریف میں نماز تراویح سمیت پانچ وقت نمازیوں کو سنیٹائزر کے ذریعے مسجد سے باہر سپرے کرکے داخل کیا جائے گا جس سے کورونا کے پھیلاؤ کا روک تھام ہو سکے گا، عوام کی جانب سے میانگل عمر فاروق کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق خاتون ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کے فرزند نے اپنی جانب سے سیدو شریف کے سرکاری مسجد اللہ اکبر کے سامنے سنیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کر دیا جس سے نمازیوں کو سہولت ہو گی اور کوئی بھی نمازی بغیر سپرے کئے مسجد کے اندر داخل نہیں ہوسکے گا۔
550 total views, no views today
Comments



