سوات(سوات نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات قاسم علی خان نے کے آفس میں کرائم میٹنگ کاانعقاد کیا۔میٹنگ میں ایس پی اپر سوات فرمان خان،ایڈ یشنل ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان، سمیت تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اس مو قع پر ڈی پی او سوات نے کہا کہ عوام کی جا ن و مال کی تحفظ اور ان کو انصاف مہیا کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ڈی پی او سوات نے پولیس افسران سے مخاطب ہو کر کہا کہ تمام ایس ایچ اوز کمیونٹی پولیسنگ پر اپنی توجہ مرکوز کریں جس سے جرائم کے تدارک میں مددملی گی۔ایس ایچ اوز تھانہ جات میں آنے والے تمام سائلین اور مظلوموں کی داد رسی کریں۔اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔تمام ایس ایچ اوز مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کی گرفتار ی کیلئے کاروائیاں تیز کرکے ان کے خلا ف بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔عوام الناس کی جا ن و مال اور معا شرے میں امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہیں۔عوام النا س کے مسا ئل کے حل اور انصا ف کی فوری فرا ہمی کو یقینی بنا یا جا ئیگا۔مہذ ب شہریوں کے عزت و آبرو کی لا ج رکھی جا ئے۔جرائم پیشہ عناصر کے لئے ضلع سوات میں چھپنے کی کو ئی جگہ نہیں ان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیگی۔ڈی پی او نے اس مو قع پر کہا کہ سوات کے عوام کی بلا تفریق خدمت انکا فرض ہے اور انکے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے رہینگے۔
760 total views, no views today



