مینگورہ،قانون تحفظ صارفین ملاکنڈ ڈویژن کے جج محمد عادل خان نے 5 جنوری تک تمام ریکارڈ کے ساتھ محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کو پیش کرنے کا حکم دیا ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ اور سیدو شریف اکثریتی علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے گیس کے سپلائی منقطع ہے جس پر ڈاکٹر خالد محمود کے وساعت سے فاضل عدالت میں اجراء جمع کیا تھا جس پر فاضل عدالت نے محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کو طلب کرکے بروز منگل ان کو حکم دیا کہ 5 جنوری تک تمام ریکارڈ جتنا گیس آتا ہے اور جتنا استعمال ہوتا ہے مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔
652 total views, no views today
Comments


