کبل, کبل کے علاقہ قلاگے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بہو اور سسر جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق قلاگے کے پہاڑی علاقہ نخترو جرئے میں گل صدبر کی لاش پڑی تھی جن کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا اور کچھ دور مقتول کی بہو مسماۃ زینت کی لاش پڑی تھی جس کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ، پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر سعودی عرب میں مقیم ہے ، پولیس نے لاشوں کی پوسٹ مارٹم کرکے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے ۔مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
888 total views, no views today
Comments


