سوات: مینگورہ کے نواحی علاقے لنڈی کس میں مقامی مشہور معالج نذیربابو ولد ثانی گل کو نامعلوم افراد نے گولی مارکر قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نماز عشاء کے بعد اپنے کلینک واقع لنڈیکس سے گھر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہواہے۔
نعش کو پولیس نے پوسٹم مارٹم کے لیے سیدوشریف اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔واقع کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقہ گھیرلے میں لے لیا اور نامعلوم افراد معلوم کرنے کیلئے شہر میں سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے۔
457 total views, no views today
Comments


