سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے احساس پروگرام کے تحت 8171 پر رجسٹرڈ افراد کو 12ہزار روپے نقدکیش دینے کے مختلف ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کو غریب طبقہ کا احساس ہے اور احساس پروگرام اس کی کڑی ہے وزیر اعظم عمران خان کو وبائی صورتحال میں غریب طبقہ کا احساس ہے اور اسی احساس کو مدنظر رکھ کر احساس پروگرام کا آغاز کیا گیاہے جس سے غریب خاندانوں کو 12000 روپے نقد امداد مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج عوام کو دیا گیا ہے تمام غریبوں میں 12 ہزار روپے کے حساب سے رقم تقسیم کئے جا رہے ہیں تمام رقم بغیر کسی سیاسی سفارش کے غریب نادار لوگوں میں تقسیم کی گئی ہے اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے کوئی بھی غریب ہمارے پاس نہیں آیا نہ ہماری سفارش پر رجسٹریشن کی گئی ہے بلکہ 8171 پر رجسٹریشن کرکے یہ سلسلہ انتہائی شفافیت سے شروع ہو چکا ہے
806 total views, no views today



