مینگورہ،مینگورہ میں مختلف گاڑیو ں کے ڈرائیوروں نے ڈرائیونگ لائسنس نہ ملنے اورمتعلقہ حکام کی جانب سے ٹرائی نہ لینے کے خلٖاف احتجاجی مظاہرہ کیااورجلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر اظہار خیال کرتے ہوئے ضیاء اللہ خان،محمدعلیم خان اورعمران نے کہاکہ کافی سے وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے ٹرائی دینے جارہے ہیں مگرہر بارانہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ جن ڈرائیوروں نے ٹرائی دی ہے انہیں بھی لائسنس نہیں دیاجارہا،انہوں نے کہاکہ ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک اہلکارانہیں دھڑادھڑپرچے دے رہے ہیں ،انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ ان سے ٹرائی لینے اور لائسنس کی فراہمی میں تعاؤن کریں تاکہ ان کی پریشانی کا خاتمہ ہوسکے۔
896 total views, no views today
Comments


