مینگورہ،پی آر او ملاکنڈڈویژن کرنل عقیل ملک نے کہاہے کہ سوات میں گزارہ گیاوقت ہمیشہ یادرہے گا،یہاں کے عوام اورخصوصاََ صحافیوں سے بہت پیاروخلوص ملا جبکہ قدم قدم پر تعاؤن بھی کیا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب کی جانب سے اپنے اعزازمیں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ سوات کی صحافتی برادری بڑے احسن طریقے سے صحافتی فرائض انجام دے رہی ہے جبکہ سوات میں قیام امن کی خاطر بھی سوات کے صحافیوں نے قربانیاں دی ہیں جن کے نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ سوات میں گزارہ گیا وقت ہمیشہ یادرہے گا یہاں پر مسلسل سوات پریس کلب کے ساتھ رابطہ رکھا اوراس دوران صحافیوں نے کافی تعاؤن کیا یہاں کے صحافیوں کے ساتھ بھائیوں جیساوقت گزارہ ہے جو کبھی بھی نہیں بھولوں گا اورجہاں بھی رہوں گا سوات کے صحافیوں کے ساتھ رابطہ برقراررکھوں گا،اس موقع پر آئی ایس پی آر کے میجر عامر بھی ان کے ہمراہ تھے،اس سے قبل سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزرغلام فاروق،چیئرمین رشیداقبال،جنرل سیکرٹری محبوب علی ،یونین کے صدر حضرت بلال اورفضل رحیم خان نے کرنل عقیل ملک کی سوات میں دی گئیں خدمات کو سراہا اورانہیں خراج تحسین پیش کیا۔
888 total views, no views today


