بریکوٹ (سہیل باچا سے) بریکوٹ کا علاقہ شموزو گمکوٹ میں اپنی بیوی اور بھابھی کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا۔گھریلو تنازعات پر اپنی بیوی اور بھابھی پر تیس بور پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ایس ڈی پی او بادشاہ حضرت نے میڈیا کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ روز اطلاع ملنے پر شموزو پولیس کے ایس ایچ او شاہین شاہ۔انویسٹیگیشن ایس ایچ او عمر وہاب۔مسلم خان۔نے واقعے کے بعد پورے علاقے میں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جس میں ملزم سلیمان والد سید روان ساکنان گمکوٹ کو حالات قتل سمیت گرفتار کرلیا۔جبکہ مقتولین(س) اور(سم) کے پوسٹمارٹم بریکوٹ ہسپتال میں کرایا گیا۔مبینہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوا تھا۔جس پر ہم نے پولیس پارٹی تعینات کرکے اسی علاقے میں گرفتار کرلیا۔۔۔
1,119 total views, no views today



