سوات(سوات نیوز)سوات میں نیب زدہ ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دینے کا انکشاف، سرکاری محکمہ میں نیب زدہ آفیسرز نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے نیب زدہ ٹھیکیداروں کو نوازلیا۔ ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے حاصل کرنیوالوں کی فنڈ حکومت کے خلاف استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، ٹھیکیدار کو دئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا کوئی نام ونشان تک نہیں، قانون کے خلاف ورزی کرتے ہوئے نیب زدہ حکام نے ٹھیکیدار کو ایڈوانس ادائیگی کرکے قانون کی دھجیاں اڑادئے، تفصیلات کے مطابق ملاکنڈڈویژن میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے جن ٹھیکیداروں کو غیر قانونی ٹھیکے دئے گئے ہیں ان میں نیب زدہ ٹھیکیداروں کابھی انکشاف ہواہے اور پاک پی ڈبلیو ڈی کے متعلقہ حکام اور مذکورہ ٹھیکیداروں کی ملی بھگت کے ذریعے بلیک لسٹ ٹھیکیدارون کو نہ صرف کوالیفائی کیاگیاہے بلکہ ان کو ایڈوانس ادائیگی کی گئی ہے، یہ انکشاف پاکستان تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما فضل ربی بھائی نے میڈیا سے گفتگوکرکے دوران کیا، انہوں نے بتایا کہ ہماری علم میں یہ بات آئی ہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے وہ آفیسر جو کہ نیب زدہ ہے نے نیب زدہ اور بلیک لسٹ ٹھیکیداروں کو پری کوالیفائیڈ کرکے غیر قانونی ٹھیکے دیئے، اور ان کو ایدوانس ادائیگی بھی کی گئی ان کی آپس میں مک مکا کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو کروڑوں کانقصان ہوا ہے اور جوترقیاتی کام ان کو ٹھیکے میں دئیے گئے ہیں ان کا کوئی نام ونشان تک نہیں ہے اور ایسے لوگوں کوٹھیکے دئیے گئے ہیں جو یہ رقم حکومت کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ متعلقہ حکام اورٹھیکیداروں نے جوڑ توڑ کرکے حکومت کیخلاف فنڈ استعمال کرنے کاراستہ بھی فضل ربی بھائی نے بتایا کہ ان لوگوں کے حوالے سے عزیز اللہ گران خان کو پوری ثبوت اور شواہد مل چکی ہے جس کے حوالے پارٹی کے ذمہ داروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے کہ کس طرح ان لوگوں نے منظور نظرٹھیکیداروں کو ٹھیکے دئے، اور اقلیتی اراکین اسمبلی کے ٹھیکے بھی ان لوگوں نے حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کا کوئی نام ونشان تک نہیں ہے پرانے ٹھیکے یا اقلیتی اراکین کے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ایڈوانس میں ادائیگی کی گئی ہے جس کی مکمل ثبوت مل چکی ہے انہوں نے کہا کہ ایک ٹھیکیدار الیکشن مہم کے دوران کروڑوں روپے تحریک انصاف کے امیدوار کے خلاف استعمال کررہے ہیں یا قدرتی آفات میں وہ کروڑ روپے کے سامان تقسیم کررہے ہیں جس کی ادائیگی بھی محکمہ پاک پی ڈبلیو ڈی نے کی ہے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو اب بے نقاب کرینگے اور ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کامقام ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں سرکاری محکموں کی طرف سے ایسے لوگوں کو سپورٹ کیاجارہاہے جو تحریک انصاف کی مخالفت میں صف اول کا کرداراداکررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب ایسا نہیں ہوگا ہم متعلقہ ٹھیکیداروں کودئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی معلومات حاصل کی ہے۔ ان منصوبوں کا کسی قسم کی نام ونشان تک نہیں ہے اب انشاء اللہ زمینی حقائق منظر عام پر لائیں گے۔
731 total views, no views today



