سوات(سوات نیوز)سرکل ڈی ایس پی سوات مدین عطاء اللہ شمس اتمانخیل نے قریبی پہاڑی سے حافظ قران لڑکے احتشام ولد نورالحکیم کے نعش ملنے کے حوالے سے سوات نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس لڑکے کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹر صاحبان نے خوب چیک کیا لیکن اس کی جسم پر تشددکا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔ اور نہ کوئی جنسی تشدد ہوئی ہے۔ڈی ایس پی نے کہا کہ جاں بحق بچے کے والد سے معلومات لئے گئے ہیں تو اس کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئ دشمنی نہیں ہے۔ لڑکا حافظ قران ہے۔اور ان کا غلط لوگوں کے ساتھ کوئی روابط نہیں ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق لڑکے کی موت پہاڑ سے گرنے کے وجہ سے ہوئی ہے۔ تاہم اس کے مزید ٹیسٹ لیکر لیبارٹری بیجھوائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والد کسی کے خلاف دعویداری نہیں کررہا۔ اگر لڑکے کو قتل کرنے کے کوئی بھی حرکت معلوم ہوئی۔ تو بہت جلد منظرعام پر لائینگے۔ قبل ازوقت کوئی اندازہ لگانا درست نہیں۔
1,170 total views, no views today



